اصلاحات اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں‘فوادچوہدری

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار سیاسی جماعتوں کو اپنی قیادت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات کرنا چاہتی ہے، ہم انتخابی اصلاحات، عدالت میں اصلاحات اور احتساب کا نظام چاہتے ہیں، یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے کیسز میں ریلیف کے علاوہ کسی معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی۔ دریں اثناءگورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو ن لیگ سے نکال دیا جائے تو بہتر ہوگا۔

#Federal Minister for Information and Broadcasting Chaudhry Fawad #reforms is not possible without the opposition