ویسٹ انڈیزکوشکست‘آئرلینڈنے ون ڈے سیریز جیت لی

کنگسٹن:(لیڈرنیوز)آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔کنگسٹن میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 212 رنز بنائے۔ جیسن ہولڈر 44 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ آئرش بولر مائیک برائن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔واپسی کی اننگز میں مہمان آئرلینڈ نے 213 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مائیک برائن کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

#Ireland beat West Indies by two wickets in the third ODI to win the three-match series 2-1