پیپلز پارٹی کالانگ مارچ فیصلہ کن ثابت ہوگا‘ وزیراعلیٰ سندھ

سیہون شریف:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بنائی ہی پیپلزپارٹی نے تھی،پی ڈی ایم میں اتفاق سے ہٹ کرباتیں کرنے سے نقصان ہوا،27فروری کولانگ مارچ کی بھرپورتیاری ہے،پیپلز پارٹی کالانگ مارچ فیصلہ کن ثابت ہوگا،ہریوسی میں اسکول واسپتال چیئرمین کے ماتحت ہوں گے،اپوزیشن کے پاس بلدیاتی نظام کیلئے کوئی بہترتجویزنہیں،جماعت اسلامی الگ احتجاج کر رہی ہے جس کے مختلف مطالبات ہیں۔