ہم آج آئی ایم ایف،کل سٹیٹ بینک کے رحم وکرم پر ہونگے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سابق وزیراعظم ‘مرکزی رہنماءن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کادارومداراس کی معیشت پرہوتاہے،ملکی سلامتی کا دارومداربھی معیشت پرہوتاہے،ملک کی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی،جمعرات کوایک اوربل پاس ہواجس کے معیشت پرگہرے اثرات ہوں گے،1956کے ایکٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک خودمختارہے ،حکومت اگر عوام کوریلیف دیناچاہے تو اسٹیٹ بینک روک سکتاہے،گورنر اسٹیٹ بینک ملک میں دوسرا طاقتو ر شخص ہوگا،ان افراد کی تعیناتی پرکوئی پوچھ گچھ نہیں ہوسکے گی،اسٹیٹ بینک اب پاکستان کے معاملات سے مکمل طور پر آزاد ہے،یہ ایک عجیب نظام ہے جس کی سمجھ نہیں آرہی،اس بورڈ کوختم کردیاگیاجس سے حکومت مشاورت کرتی تھی،ملکی عوام پریشان ہوتو اسٹیٹ بینک سے کوئی نہیں پوچھ سکے گا،اب پارلیمان کی پالیسی اسٹیٹ بینک کی پالیسی نہیں رہی،اب مہنگائی اوراس کے اثرات کامعاملہ اسٹیٹ بینک کے پاس چلاگیا،ملک میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والا اسٹیٹ بینک کاگورنرہوگا،اسٹیٹ بینک کابنیادی مقصدمالیاتی نظام کاکنٹرول تھا،ہم آج آئی ایم ایف،کل اسٹیٹ بینک کے رحم وکرم پرہوں گے۔

#Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi #Today we will be at the mercy of IMF, tomorrow SBP