وفاقی بجٹ سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات میں 11 مرتبہ اضافہ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)حکومت نے وفاقی بجٹ سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات میں 11 مرتبہ اضافہ کیا ہے اور اس دوران پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔لیڈرنیوز کے مطابق حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھا دیا ہے۔ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد 11ویں مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوئی ہیں اور 15 جون 2021 سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں سب سے زیادہ 39 روپے 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا اور پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی عرصے کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33.86 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 36.89 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 36.48 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

#Pakistan government has increased petroleum products 11 times since the federal budget and during