واٹس ایپ کا اپنی سروسز میں اہم اپ ڈیٹ کا اعلان

نیویارک:(لیڈرنیوز)دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنی سروس میں ایک اہم اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے سروس میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے دوست اور اہل خانہ آپ کے تبصروں کا جواب دے سکیں گے۔کچھ صارفین کے لیے، پہلے سے متعارف کرائے گئے فیچر میں "ری ایکٹ" فنکشن صارفین کو فیس بک کی طرح اپنے جذبات کا اظہار کرنے اور فون صارفین کو ان لاک کیے بغیر میسج ری ایکشن نوٹیفکیشنز کا انتظام کرنے کی اجازت دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ یہ اپ ڈیٹ بڑے پیمانے پر انسٹال ہونا باقی ہے تاہم کچھ صارفین اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکیں گے۔اس وقت یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ فیچراینڈرائیڈصارفین کو استعمال کرنے کا موقع کب ملے گا۔

#WhatsApp announced a major update to its service