لاہورہائی کورٹ‘پب جی پر پابندی کی درخواست خارج

لاہور:(لیڈرنیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کی درخواست خارج کر دی۔لاہور ہائی کورٹ میں پب جی گیم پر پابندی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی۔درخواست میں پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ پب جی گیم معاشرے میں عدم برداشت کو جنم دے رہی ہے اور اس گیم کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے لہٰذا عدالت پب جی گیم پر پابندی کا حکم دے۔