ٹک ٹاک‘پاکستان میں60لاکھ سے زائد غیراخلاقی ویڈیوز بلاک

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ٹک ٹاک نے کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک کر دیں۔ٹک ٹاک نے اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر 93% ویڈیوز ہٹا دیے، 95% ویڈیوز کو صارف کی شکایات پر ہٹا دیا گیا، اور 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 6,019,000 سے زیادہ ویڈیوز کو بلاک کر دیا گیا۔کمیونٹی گلائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر دنیا بھر میں 91.4 ملین سے زیادہ ویڈیوز کو مسدود کر دیا گیا، 88% مسدود ویڈیوز صارفین کے دیکھنے سے پہلے ہی ہٹا دی گئیں۔واضح رہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں پاکستانی چوتھے نمبر پر ہیں، ہٹائی گئی ویڈیوز میں سے 73 فیصد ہراساں کرنے سے متعلق تھیں اور 72 فیصد ویڈیوز نفرت انگیز تقاریر پر مبنی تھیں۔