پاکستان پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول میں لانے پر زور

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول میں لانے پر زور دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کا حجم اور دورانیہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 13.20 ارب ڈالرز ہے۔ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف مڈل ایسٹ، سینٹرل ایشیاء کے ڈائریکٹر نئی حکومت کی پالیسی ترجیحات کا جائزہ لیں گے۔خیال رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حالیہ دنوں میں امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔