معین خان کو امریکی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا

 لاہور: (لیڈرنیوز)معین خان کو امریکی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔سابق کپتان کے اعزاز میں تقریب پذیرائی یکم اکتوبر کو بریڈلے میں ہوگی جب کہ دیگر انٹرنیشنل اسٹارز میں شامل ویسٹ انڈین رچی رچرڈسن اور شیونارائن چندر پال کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے،مقامی کرکٹرز کی بھی عزت افزائی ہوگی۔یاد رہے کہ امریکا میں کرکٹ بڑی تیزی سے فروغ پارہی ہے،ایشیائی ملکوں سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ مقامی کرکٹرز بھی بڑی تعداد میں کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔