ڈالر194 روپے تک پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی

 کراچی:  سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران بڑی مندی دیکھی گئی،100 انڈیکس 11 سو پوائنٹس سے زائد گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر ریٹ بڑھ کر 194 روپے تک پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا، 11 سو سےزائد پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 42 ہزار 424 پر پہنچ گیا۔دوسری جانب امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 47 پیسے اضافے سے  194 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.57 فیصد کمی سے قیمت 108.8 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، برطانوی خام تیل کی قیمں میں 1.73فیصد کمی سے  فی بیرل قیمت 109.6 ڈالر ہو گئی