رنبیر اور عالیہ کو شادی پر کس نے کتنا مہنگا تحفہ دیا؟

اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور گزشتہ ماہ اپریل میں فیملی اور دوستوں پر مشتمل  تقریب میں  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔عالیہ رنبیر کی شادی بالی وڈ کی ایک ایسی شادی تھی جس کا بالی وڈ شخصیات سمیت مداحوں کو بھی بے صبری سے انتظار تھا لہٰذا رنبیر اور عالیہ کو شادی میں شوبز انڈسٹری کی جانب سے کروڑوں کے تحائف بھی موصول ہوئے۔ تو آئیے نظر ڈالتے ہیں عالیہ اور رنبیر کو شادی میں ملنے والے قیمتی تحائف پر ایک نظر۔رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے اکلوتے بیٹے بہو کو شادی پر دینے کیلئے گھر کا انتخاب کیا اور  انہوں نے بہو بیٹے کو فلیٹ تحفے میں دیا جس کی قیمت 26 کروڑ بھارتی روپے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم برہمبسترا کے ڈائریکٹر اور رنبیر کپور کے بہترین دوست آیان مکھرجی نے نئے نویلے جوڑے کو Audi Q8 کار بطور تحفہ پیش کی جس کی قیمت بھارت میں اس وقت ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کی کزن کرینہ کپور نے عالیہ بھٹ کو شادی پر ہیروں کا سیٹ تحفے میں دیا جس کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے سے زائد ہے۔اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے عالیہ اور رنبیر کی شادی پر معروف ترین عالمی برانڈ چوپرڈ کی گھڑیاں بطور تحفہ دیں جس کی مالیت 15 لاکھ بھارتی روپے ہے۔پریانکا چوپڑا بھی عالیہ اور رنبیر کی شادی میں مہنگے تحائف دینے والوں کی فہرست میں پیچھے نہ رہیں  اور انہوں نے  عالیہ کے لیے 9 لاکھ بھارتی روپے کے نیکلس کا انتخاب کیا۔رنبیر کی سابقہ گرل فرینڈ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بھی عالیہ کے لیے اس اہم موقع پر 14 لاکھ کے بریسلیٹ کا انتخاب کیا۔