بلوچستان میں پھر سیاسی ہلچل، وزیراعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد جمع

کوئٹہ: بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر سیاسی ہلچل مچ گئی، وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے، یہ قرار داد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند نے کروائی جبکہ قرارداد پر 14 ارکان کے دستخط ہیں۔