نئے انتخابات کے اعلان سے افراتفری کا ماحول ختم ہوگا: اسد عمر

اسلام آباد: اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم فیصلہ کرچکی کہ غلامی نامنظور ہے، نئے انتخابات کے اعلان سے ملک میں افراتفری کا ماحول ختم ہو جائے گا، فیصلہ سازی کرنیوالے کان کھول کر سن لیں تاریخ معاف نہیں کرتی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوسری تجویز دی جا رہی ہے کہ طاقت کا استعمال کیا جائے، لانگ مارچ کو روکا جائے، پوری قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ غلامی نامنظور ہے، بند کمروں کی سازش اور ضمیر خرید کر عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ زراعت سیکٹر میں 4.4 فیصد گروتھ ہوئی، ہمارے دور میں پیداواری سیکٹر میں بہتری آئی، پی ٹی آئی حکومت میں کورونا کے باوجود روزگار میں اضافہ ہوا، آج انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے پر پہنچ چکا ہے، ہمارے دور میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن تھی، معیشت کیلئے غیر یقینی صورتحال زہر قاتل ہوتی ہے۔