ہائی پروفائل کیسزکے تفتیشی افسران کے تبادلوں پرپابندی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کو ہائی پروفائل مقدمات میں تبادلوں اور تقرریوں سے روک دیا۔چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجزبینچ نے حکومتی شخصیات کی جانب سےتحقیقات میں مداخلت پرازخودنوٹس کی سماعت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ ہائی پروفائل مقدمات میں پراسیکوشن تحقیقات برانچ کے اندر تاحکم ثانی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی اے کو بھی تاحکم ثانی کوئی بھی مقدمہ عدالتوں سے واپس لینے سے روک دیا۔سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ آرٹیکل 25 10/A اور 4 کی عملداری ہونا چاہیے، کرمنل جسٹس سسٹم کی شفافیت اور ساکھ کر برقرار رکھا جائے، ہماری کارروائی کا مقصد صرف اسی حد تک ہے۔عدالت نے تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی۔