کیا آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی توڑ دی؟

کراچی: ان دنوں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان اختلافات ہوگئے ہیں۔کئی سالوں کی گہری دوستی کے بعد گزشتہ برس  پروڈیوسر و اداکار شہباز شگری  کے ساتھ منگنی کرنے والی گلوکارہ و آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گزشتہ دنوں  ان کے لندن کے کنسرٹ کی وجہ سے بھی وہ سوشل میڈیا پر ہاٹ ٹاپک بنی ہوئی تھیں۔تاہم اب سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے اور  انہوں نے راہیں جدا کر لی ہیں، دونوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر  ڈیلیٹ کر کے ان فالو اور بلاک بھی کرد یا ہے۔جہاں دونوں نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں، وہیں اتفاق سے آئمہ بیگ  شہباز شگری اور اپنی بزنس منیجر کومل بیگ کے ہمراہ اکتوبر 2020 میں کھچوائی گئی   ایک تصویر ڈیلیٹ کرنا بھول گئیں جس پر  سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کے زریعے  انہیں یاد دلایا کہ ان سے مذکورہ تصویر ڈیلیٹ ہونارہ گئی ہے۔لوگوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی ختم کر دی ہے تاہم اس حوالے سے  دونوں شخصیات  کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کوئی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔خیال رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے ایک پروگرام میں  بتایا تھا کہ دونوں کے درمیان ’پرے ہٹ لو‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران تعلقات استوار ہوئے تھے وہ تین سے ساتھ ہیں اور جلد شادی بھی کرنے والے ہیں۔تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی پروگرام میں شہباز شگری نے ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ آئمہ بیگ شادی سے ایک گھنٹہ قبل کوئی نہ کوئی بہانا بنا کر ان سے جھگڑا کریں گی۔