انگلش ٹیم ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، معاملات طے

لندن:انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی اور پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز 15ستمبر سے 2اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔سیریز کے لیے میچز لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کروانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ اس موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان 7ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔سیریز کے حوالے سے پی سی بی اور انگلش بورڈ کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے اور دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، دونوں بورڈز ایک ساتھ مل کر مختلف امور پر بات چیت کریں گے جن میں دورہ کے شیڈول اور پوری سیریز میں سیکیورٹی انتظامات شامل ہیں۔