بھارتی شخص کی بیک وقت دوخواتین سے محبت کی شادی

رانچی:بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک شخص نے بیک وقت دو خواتین سے محبت کی شادی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ کے گاﺅں لوہردگا سے تعلق رکھنے والے سندیپ اوران نے اپنی دو دوستوں کوسوم لاکرا اور سواتی کماری سے ایک وقت میں پسند کی شادی کرلی کیوں کہ وہ کسی ایک کو بھی چھوڑ نہیں سکتا تھا۔ سندیپ اوران اور کوسوم گزشتہ تین برسوں سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لیکن ان کی کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب سندیپ کی ملاقات سواتی کماری سے گزشتہ برس کام کے دوران ہوئی۔جلد ہی سندیپ اور سواتی کماری کے گھر اور گاﺅں والوں کو ان کے تعلقات کے بارے میں معلوم ہوا جس کے بعد معاملہ پنچایت تک پہنچ گیا۔پنچایت نے فیصلہ کیا کہ سندیپ دونوں خواتین سے ایک ہی وقت میں شادی کرے، جس پر خواتین سمیت ان کے گھر والوں کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دولہا سندیپ کا کہنا تھا کہ دو خواتین کے ساتھ شادی کرنے میں قانونی مسئلہ ہو سکتا ہے لیکن میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں اور میں ان دونوں میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑ سکتا۔