ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ

کراچی: ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا، ایل پی جی ایسوسی ایشن نے حکومت سے مصنوعی قلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی، ایل پی جی 200 روپے کلو کے بجائے اب 210 روپے فی کلوم میں فروخت ہوگی۔ ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت 120 روپے اضافے سے 2475 روپے جبکہ کمرشل ایل پی جی سلنڈر 455 روپے اضافے سے 9532 روپے میں فروخت ہوگا۔دوسری جانب ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میی ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت مارکیٹ میی مصنوعی قلت کا فوری نوٹس لے۔