عالیہ بھٹ امید سے ،اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام سے تصویر شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ کے ساتھ ان کے شوہر اداکار رنبیر کپور بھی موجود ہیں اور وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی الٹراساو¿نڈ کروا رہی ہی ، ،اداکارہ نے الٹرا ساونڈ مشین کی سکرین پر دل والا ایموجی لگا رکھا ہے۔حال ہی میں رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور سے شادی کرنے والی عالیہ بھٹ نے اس تصویر کے کیپشن میں اپنے ماں بننے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ” ہمارا بچہ جلد آرہا ہے“۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر ان کے کئی نامور ساتھی اداکار اور ان کے مداح انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔