بابراعظم نے کوہلی، کیون پیٹرسن کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی اور سابق انگلش بلےباز کیون پیٹرسن کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔کرک اسٹیٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی20 فارمیٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دنوں تک ٹاپ پوزیشن حاصل رکھنے کا ایک اور ریکار اپنے نام کرچکے ہیں۔ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کے فارمیٹ میں پاکستانی کپتان بابراعظم 1028 دن گزار چکے ہیں جبکہ انکے بعد ویرات کوہلی اور کپتان انگلش بلےباز کیون پیٹرسن کا نمبر آتا ہے۔ کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں 1013 دن جبکہ کیون پیٹرسن 729 دنوں تک نمبر ایک پوزیشن پر قابض رہے تھے۔واضح رہے کہ بابراعظم واحد بلےباز جو تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل ہیں۔