پاکستان نے رواں مالی سال 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد قرضہ لیا

اسلام آباد: پاکستان نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا ہے جو مقررہ ہدف سے 47 کروڑ ڈالر کم ہے۔وزارت اقتصادی امور نے بیرونی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بانڈز کے اجراء سے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ حاصل کیا گیا، رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تین ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مد میں حاصل کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 14 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضے کا تخمینہ تھا، رپورٹ کے مطابق ماہ مئی میں پاکستان نے 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ماہ مئی میں کمرشل بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضوں میں 4 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد کے کثیر الجہتی قرضے لئے گئے، رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرض لیا گیا، رپورٹ کے مطابق 11 ماہ میں 59 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سے زائد کے دو طرفہ قرضے لئے گئے۔