روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 87 پیسے کمی ہوئی ہے۔ڈالر کی قیمت میں 87 پیسے کمی ہونے کے بعد امریکی کرنسی 204 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔