کراچی حملے کے ملزمان کٹہرے میں لائیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، اس نے ہمیشہ ہماری حمایت کی، چینی شہریوں ک اتحفظ اولین ترجیح ہے، کراچی حملے کے ملزمان کٹہرے میں لائیں گے.وزیراعظم سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کےڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن نے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کے عزم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا، عوام کی بہبود کے مشترکہ وژن کوعملی جامہ پہنچانے کیلئے چین کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیار ہیں، دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون پاک چین شراکت داری کی بنیاد بن چکا ہے۔ وزیراعظم نے یانگ جی چی کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے چین کی سرکاری کمپنی نورنکو کے وفد نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی تعاون پاکستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، سی پیک منصوبو ں کی تکمیل سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو گا، چینی کمپنیاں پاکستان میں قابل تجدید توانائی خاص طور پر سولر انرجی میں سرمایہ لگائیں۔