ارشد ندیم نے جویلین تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ورلڈ ایتھلیٹکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ارشد ندیم نے گروپ بی کوالیفائنگ راونڈ میں 81.71 میٹر تھرو کی جو  تیسری باری میں سب سے بہترین تھی، ارشد ندیم کو فائنل کوالیفائی کے لیے ٹاپ 12 میں آنا لازمی تھا۔ارشد ندیم مجموعی طور پر نویں اور اپنے گروپ میں چوتھے نمبر پر رہے، انہوں نے پہلی تھرو 76.15 اور دوسری تھرو 74.38 میٹر کی تھی جب کہ  تیسری باری میں وہ جویلین 81.71 میٹر پھینکنے میں کامیاب رہے۔