لبنان میں غذائی اشیا کی قلت،مظاہرین کا بیکریوں پردھاوا

بیروت: لبنان میں خوراک کا بحران سنگین ہونے کے بعد مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اورپیسٹریوں کی دکانوں پردھاوا بول دیا۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے۔ مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں غیرمعمولی اضافے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے اورآٹے سمیت غذائی اشیا کی قلت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے اورحکومت کے خلاف احتجاج کیا۔مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اورپیسٹریوں کی دکانوں پردھاوا بول دیا اورکھانے کی اشیا لوٹ لیں۔ملک میں آٹے کی شدید قلت کا ذمہ دار آٹے کی شام کو اسمگلنگ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ لبنان میں 20 لیٹر پیٹرول کی قیمت 14 ہزار لبنانی پاؤنڈ سے بڑھ کر 6 لاکھ 17 ہزار لبنانی پاؤنڈ ہوگئی ہے۔