پٹرول، ڈیزل پر ڈیلر مارجن 7 روپے فی لٹر مقرر کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے بڑھانے کی سمری منظور کر لی۔‏مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، وفاقی کابینہ نے ڈیلرز مارجن بڑھانے کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظورکر لی، پٹرول، ڈیزل پر ڈیلر مارجن بڑھا کر 7 روپے فی لٹر مقرر کرنے کی دی۔منظوری ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 2 روپے 87 پیسے کے منظوری دی گئی، پٹرول کے فی لٹر پر ڈیلر مارجن میں 2 روپے 10پیسے کا اضافہ منظور کیا گیا، ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔مارجن میں اضافے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے، پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے 18 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی، ہڑتال کی کال پر پٹرول ڈویژن نے مذاکرات کے ذریعے ڈیلرز مارجن بڑھانے کی حامی بھری تھی۔