معروف امپائر روڈی کرٹزن ٹریفک حادثے میں چل بسے

لاہور:جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے مشہور امپائر روڈی کرٹزن ٹریفک حادثے میں مارے گئے۔خیال رہے کہ روڈی کرٹزن دنیائے کرکٹ کے صف اول کے امپائرز میں سے ایک تھے۔ انہوں نے 108 ٹیسٹ میچز، 209 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گالف ٹورنامنٹ سے واپسی پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔ 73 سالہ روڈی کرٹزن کے ساتھ مزید 3 افراد بھی حادثے کا شکار ہوئے۔