شروع میں لڑکیاں تنگ کرتی تھیں تو اچھا لگتا تھا، حارث رؤف

 قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو لڑکیاں کچھ زیادہ ہی پریشان کرتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حارث رؤف نے کہا 'کیرئیر کے آغاز پر جب لڑکیاں تنگ کرتی تھیں تو اچھا لگتا تھا لیکن اب برا لگنے لگا ہے، جب آپ ینگ ہوتے ہیں تو کوئی لڑکی آکر بات کرے یا تصویر لے تو آپ کو اچھا لگتا ہے لیکن وقت کے ساتھ یہ ساری باتوں سے آپ تنگ آجاتے ہیں'۔ایک سوال پر قومی کرکٹر نے بتایا کہ 'لڑکی سادہ ہونی چاہیے جسے میری کرکٹ کے بارے میں زیادہ دلچسپی نہ ہو، اسے کرکٹ سے زیادہ میری فکر ہو'۔حارث رؤف کا کہنا تھا کہ 'میں پسند کی شادی کو ارینج میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں'۔