ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

 لاہور: ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت کے باعث ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی قیمت 10 روپے فی کلو کم کر دی۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلوں سیلنڈر 120 اور کمرشل سیلنڈر 450 روپے سستا ہوگیا ہے۔عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی اسٹاک کرنے والے ذخیرہ آندوز اب بے حد پریشان ہیں اور ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ بھی ختم ہوگئی، 20 روز ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر رہی۔انہوں نے کہا کہ گیس مافیا نے دل کھول کر عوام کو لوٹا لیکن ہمارا کوئی ڈسڑی بیوٹر بلیک مارکیٹنگ میں شامل نہیں رہا، اوگرا قیمت سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کی اوگرا میں شکایت بھی کی۔واضح رہے کہ ماہ اگست 2022 کے لیے ایل پی جی صارفین کے لیے قیمت 218 روپے فی کلو ہے جس کے بعد گھریلوں سیلنڈر کی قیمت 2571روپے ہے۔