نشتر میڈیکل یونیورسٹی، بھارتی پرچم لہرانے کی وڈیو وائرل

ملتان: نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ ایونٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے اور بھارتی گیت چلانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا صارفین سیخ پا، ایونٹ چند ہفتے قبل ہوا جس میں میڈیکل تعلیمی ادارے کے طلبا نے خاکہ پیش کیا، معاملے پر مکمل چھان بین کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، یونیورسٹی میں ٹیبلو پیش کیا گیا جس میں کرداروں نے بھارتی پرچم تھام رکھا ہے اور اسے لہرایا جا رہا ہے جبکہ بیک گراونڈ میں بھارتی فلمی گیت اور وندے ماترم چل رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کے نیچے سرکاری تعلیمی ادارے میں بھارتی پرچم لہرانا اور وندے ماترم چلانا نہایت غلط ہے۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے جو وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اس سے متعلق وضاحت ضروری ہے کہ یہ ایونٹ تین ہفتے قبل منعقد کرایا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس ایونٹ کے دوران مختلف سرکاری و نجی میڈیکل اداروں کے طلبا و طالبات نے اپنے خاکے پیش کیے انہی میں شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کی ٹیم کی جانب سے وائرل ویڈیو میں دکھایا خاکہ پیش کیا گیا جس میں دیگر ممالک کی ثقافت دکھانے کیلئے ایک ٹیبلو پیش کیا گیا۔