آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دیں،وزیرِ خزانہ

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے 29 اگست کو بورڈ میٹنگ ہو گی۔یہ بات وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری پالیسیز کارآمد ثابت ہو رہی ہیں، جتنی ڈیوٹیز ہیں ان پر 3 گنا آرڈیز لگائیں گے۔وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بڑی بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگا دیں گے، میرے محدود وسائل ہیں، میں گندم اور کپاس کو ترجیح دیتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پڑوسی ملک چین نے ہماری مدد کی ہے جو قابلِ ستائش ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دیں، ریٹیل ٹیکس کلیکشن سے 27 ارب روپے جمع کر لیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کی وجہ سے لگژری آئٹمز پر سے پابندی ہٹا رہے ہیں۔وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ درآمد شدہ لگژری آئٹمز پر جتنا ممکن ہو سکا ٹیکس لگا دیں گے۔