آرمی چیف نے چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا

  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 501 سنٹرل ورکشاپ کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 501 سنٹرل ورکشاپ کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کر دیا، گراؤنڈ میں کرکٹ شائقین کیلئے خاص کر جڑواں شہروں کے نوجوانوں کیلئے جدید سپورٹس سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 501 سنٹرل ورکشاپ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا ہے، گراونڈ کا نام چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ رکھا گیا ہے۔گراؤنڈ میں کرکٹ شائقین کیلئے خاص کر جڑواں شہروں کے نوجوانوں کیلئے جدید سپورٹس سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ طالبعلم اور جڑواں شہر کے کلب گراونڈ استعمال کر سکیں گے، آرمی چیف نے پرانے گراونڈ کو جدید بنانے پر راولپنڈی کور کی کوششوں کو سراہا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہر میں کرکٹرز کو سہولتیں فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی تعریف بھی کی ہے۔