این آر او ٹو ملک و قوم سے سنگین کھلواڑ ہے: عمر سرفراز چیمہ

 مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے این آر او ٹو کو ملک کیلئے زہر قاتل قرار دے دیا ، اُن کا کہنا ہے کہ این آر او ٹو ملک و قوم سے سنگین کھلواڑ ہے۔اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اشتہاری اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانا ملک کیخلاف سنگین سازش ہے، شریف زرداری خاندان ڈیل سے نہ صرف اربوں کھربوں کا لوٹا مال ہڑپ کر جاتا ہے بلکہ اقتدار پر بھی بٹھا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں اور منی لانڈرنگ کے ماہرین کو ملک کی اہم ذمہ داری دے دی گئی ہے، این آر او لینے والوں نے ہمیشہ ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا، قوم نے مافیاز کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔