پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں واٹس ایپ سروسز متاثر

پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں واٹس ایپ سروسز متاثر ہوگئی۔سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں، صارفین کی جانب سے واٹس ایپ نہ چلنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں جس کے نتیجے میں انہیں رابطوں اور ضروری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صارفین نے کہا ہے کہ نہ ہی ان باکس اور نہ ہی گروپس میں پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلز ارسال ہورہی ہیں، واٹس ایپ بند ہونے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی اور کمپنی نے بھی اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔علاوہ ازیں وہ صارفین جو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کر رہے ہیں انہیں فون سے ایپ کنیکٹ کرنے میں بھی مسئلے ہورہے ہیں۔اب واٹس ایپ بیٹا انفو نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میں مسائل کا سامنے ہے تاہم میٹا کے مطابق سروسز بحال کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔