آئی ایم ایف پاکستان سے مذاکرات کیلئے رضا مند

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی، آئی ایم ایف پاکستان سے مذاکرات کیلئے رضا مند ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وزارت خزانہ حکام سے رواں ہفتے بات چیت کا امکان ہے، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو تمام اہداف پر اعتماد میں لیں گے، ورچوئل مذاکرات پر مطمئن ہونے سے آئی ایم ایف مشن کا شیڈول طے پانے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے بجٹ کیلئے آرڈیننس نافذ کر دیا جائے گا، فروری کے آخر تک چائینز کمرشل بینکوں کو 80 کروڑ ڈالر ادا کئے جانے ہیں، چین کو قرض کی واپسی کے بعد سٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 4 ارب ڈالرز سے کم رہ جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال کے اگلے 6 ماہ میں تقریباً 12 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔