بابر اعظم کیساتھ علیم ڈار کی بھتیجی کی سیلفی

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم اور علیم ڈار کی بھتیجی زارا نعیم کی سیلفی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔زارا نعیم ڈار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کی ہے۔ زارا نعیم نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ بابر اعظم نمبر ون ہیں اور ہم خوش ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سیلفی آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں لی گئی ہے۔