پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز کامران اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ کیلئے پشاور زلمی نے ہیڈکوچ مقرر کردیا۔بابراعظم کی قیادت میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ میں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم مینٹور کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے جبکہ کامران اکمل کو ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کامران اکمل کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا تھا۔کامران اکمل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک ہزار 972 رنز اسکور کرنے والے دوسرے سب سے کامیاب بلےباز ہیں۔