ازمیر ٹاؤن میں گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

 چوہنگ کے علاقے ازمیر ٹاؤن میں گھر کے اندر گیس پائپ لائن پھٹنے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا ازمیر ٹاؤن کے مکان نمبر 176 ایچ میں ہوا جہاں  دھماکے سے چھت گرنے کے نتیجے میں  3 افراد جان کی بازی ہارگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں گھر کے مالک سردار طیب ڈوگر ایڈووکیٹ کی لاش ملبے سے نکال لی گئی  ہے جبکہ دوسرے جاں بحق شخص سردار عارف ڈوگر کی لاش ابھی تک ملبے تلے دبی ہوئی ہے ، جسے نکالنے کے لیے ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں کام کرنے والی دو ملازمائیں بھی چھت کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں ، ملازماؤں میں13 سالہ آمنہ اور اسکی چھوٹی بہن 11 سالہ شگفتہ شاہد شامل ہیں، ریسکیو ٹیم نے ملازماؤں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیاہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں صبح  سے کام کررہی ہیں اور 60 ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹانے کی کوششوں میں تاحال مصروف ہیں  ، جلد ملبے کو کلئیر کر لیا جائے گا۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔