روپے کی قدر بحال ہونے لگی، ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

روپے کی قدر کی بحالی کا سلسلہ جاری، امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 275 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ انٹربینک میں 2 کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 34 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 279 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ 2 کاروباری دن میں ڈالر کی قیمت میں 9 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکس چینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 415 پوائنٹس اضافہ کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 752 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔