پکنک پر آیا شخص سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

  کراچی: گڈاپ سٹی کے علاقے میں واقع نجی فارم ہاؤس میں پکنک کے لیے جانے والا شخص پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ، متوفی لیاری کا رہائشی تھا ۔گڈاپ سٹی کے علاقے میں گوہر نایاب فارم ہاؤس کے پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش بقائی اسپتال ٹول پلازہ لائی گئی جہاں سے ورثا پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر کے لاش اپنے ہمراہ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے گھر لے گئے۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ زاہد ولد الہی بخش کے نام سے کی گئی متوفی مکان نمبر 302 گلی نمبر 17 ڈی روڈ لیاری بہار کالونی کا رہائشی تھا جو اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے فارم ہاؤس آیا ہوا تھا ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔