امریکی لائبریری کو 56 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی

میسا چیوسیٹس: امریکی ریاست میساچوسیٹس میں قائم ایک لائبریری کو 56 سال بعد کتاب واپس لوٹا دی گئی۔لائبریری کے مطابق حال ہی میں واپس کی جانے والی کتاب کے ساتھ ایک رقہ بھی بھیجا گیا جس میں 56 سال کی تاخیر کے بعد کتاب واپس کرنے پر معذرت طلب کی گئی تھی۔مونٹیگ پبلک لائبریری کا ایک فیس بک پوسٹ میں کہنا تھا کہ ’دی مسٹری آف دی گرین گھوسٹ‘ نامی کتاب کو مونٹیگ سینٹر لائبریری کو واپس کی گئی جس کے ساتھ ایک نوٹ بھی موجود تھا۔ نوٹ میں بتایا گیا تھا کہ کتاب کو 1967 کو لوٹایا جانا تھا۔مونٹیگ سینٹر کے سابق رہائشی نے نوٹ میں لکھا تھا کہ امید ہے کتب خانے کے مہتمم اس کتاب کو دلی معذرت کے ساتھ قبول کریں گے۔پوسٹ میں کہا گیا کہ لائبریری سسٹم نے تاخیر کی صورت میں جمع کروائے جانے والی فیس کو گزشتہ برس ختم کر دیا تھا اور جن صاحب نے یہ کتاب واپس بھجوائی ہے ان سے 56 سال کا جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔