معروف پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز اچانک انتقال کر گئیں

 پاکستان کی معروف اداکارہ، سپر ماڈل سعیدہ امتیاز انتقال کر گئی ہیں۔اداکارہ سعیدہ امتیاز کی ٹیم نے ان کے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام سٹوری میں بتایا گیا ہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، اداکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ افسوس ناک خبر شیئر کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ 32 سالہ سعیدہ امتیاز فلم’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں کام کر چکی ہیں، عمران خان پر بننے والی فلم ’کپتان‘ میں سعیدہ امتیاز نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا۔