عمران خان کو مظلوم ثابت کیا جا رہا ہے، خرم حمید روکھڑی

میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ناکام ترین شخص سے مظلوم ترین بنایا گیا، اسے ہیرو شپ میں ہی مزہ آتا ہے، وہ لیڈر نہیں بن سکا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ عمران خان میں کوئی صفت لیڈر والی نہیں، اسے مظلوم ثابت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سوشل میڈیا کا بھرپور فائدہ اٹھایا، یورپ میں فیک آئی ڈیز تھیں، یوتھ اور 50 سے 55 سال کی خواتین کے دماغ کیپچر کیے گیے، ایجنڈا ایک ہی تھا، حقیقی آزادی کا نعرہ دے کر سائنٹیفک بیانیہ بنایا گیا۔خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ یہ اس وقت سے شروع ہے جب ان کی حکومت کو قانونی طریقے سے ہٹایا گیا، ہم کہہ رہے تھے یہ نوجوانوں کا دماغ کیپچر کر کے انہیں اداروں سے تصادم پر لےجانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نے تحریک چلائی ملک کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر، اس کی مضبوطی تباہ کی جائے، اسے معلوم تھا کہ اس کے راستے میں رکاوٹ کون ہے۔خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے کیس میں گرفتار ہوا ہے۔