پاکستانی روپے کی قدر میں 16 فیصد کا مستحکم اضافہ

کراچی: تازہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان میں ڈالر کی سپلائی16فیصد بڑھی ہے اور مستقبل میں پاکستانی کرنسی کے مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔آپٹیمس کیپیٹل منیجمنٹ کے مطابق پاکستان کی نیٹ فارن ایکسچینج ڈیریویٹیو پوزیشن فروری کے مقابلے میں 16 فیصد بہتری کے ساتھ منفی 5.7 ارب ڈالر سے کم ہو کر منفی 4.8 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کمرشل بینکوں کا قرضہ جو کہ فروری میں 5.7 ارب ڈالر تھا، مارچ میں کم ہو کر 4.8 ارب ڈالر ہوگیا ہے، ڈالر سپلائی بہتر ہونے کا بہت معمولی فرق روپے کی قدر پر پڑا ہے اور مسلسل تیسرے کاروباری دن روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے، روپے کی قدر 0.08 فیصد بہتری کے ساتھ بڑھ کر ایک ڈالر کے مقابلے میں 283.59 رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل قائم ہے۔