شوبز ستاروں کی ایک اور جوڑی نے راہیں جدا کر لیں

پاکستانی اداکارہ زارا ترین اور فاران طاہر نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے کچھ معاملات میں ذہنی موافقت نہ ہونے پر علیحدگی کا فیصلہ کیا جبکہ دونوں نے اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔فاران طاہر اور زارا ترین کی شادی 7 نومبر 2021 کو لاہور میں خاندان اور دوستوں کے درمیان ہوئی تھی۔فاران ہالی ووڈ کے پاکستانی اداکار ہیں اور امریکی بلاک بسٹر ایکشن فلم ’آئرن مین 1‘ میں شامل تھے۔پاکستانی اداکارہ اس وقت اپنے شوبز پروجیکٹ میں مصروف ہیں جبکہ فاران طاہر ’عمرو عیار‘ میں نظر آئیں گے جس کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔