فواد چودھری کی گرفتاری، انتظامیہ سے 3 ایم پی او کا حکم طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے معاملے پر انتظامیہ سے 3 ایم پی او کا حکم طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی گرفتاری سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے انتظامیہ سے 3 ایم پی او کا حکم طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ ایک گھنٹے بعد اس معاملے کو ٹیک اپ کریں گے۔چیف جسٹس نے نعیم پنجوتھا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک آپ کا میڈیکل کیوں نہیں ہو رہا، نعیم پنجوتھا نے کہا چیک اپ ہو گیا تھا، رپورٹ نہیں دی جا رہی۔ڈی ایس پی لیگل نے عدالت میں بیان دیا کہ فواد چودھری کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ سے 3 ایم پی او کا حکم طلب کر لیا۔