بابر اعظم نے نیشنل اسٹیڈیم کے آنریری بورڈ پر اپنا نام درج کر دیا

  کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے آخری میچ کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے نیشنل اسٹیڈیم کے آنریری بورڈ پر اپنا نام درج کیا۔واضح رہے کہ چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں 2عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے بابراعظم نے نیشنل اسٹیڈیم پر پاکستان کی جانب سے 14ویں سنچری اسکور کی تھی۔ بابر اعظم کو محمد یوسف اور سلمان بٹ کے ساتھ اس میدان میں 2، 2 ون ڈے سنچریز اسکور کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔نیشنل اسٹیڈیم پر مجموعی طور پر بننے والی 33ون ڈے انٹرنیشنل سنچریز میں حصہ ڈالنے والے پاکستانی کرکٹرز میں ظہیر عباس، رمیز راجہ، عامر سہیل، انضمام الحق، کامران اکمل، شعیب ملک، یونس خان اور فخر زمان شامل ہیں۔