واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی پریشانی دور کر دی

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی پریشانی دور کرتے ہوئے ان کے لئے ایک دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن میں شمار واٹس ایپ صارفین کی سہولت اور ایپ کو مزید بہتر بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے۔واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے اور نامعلوم نمبرز سے کال آنے پر پریشانی سے بچنے کے لیے ایک نیا ٹول پیش کیا ہے جس میں silence کا آپشن متعارف کروایا گیا ہے۔فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارفین نامعلوم نمبرز کی جانب سے آنے والی کالز کو mute کرسکیں گے۔علاوہ ازیں ایپلی کیشن جلد ہی ایک زبردست فیچر پیش کرنے جا رہی ہے جس کے تحت صارفین وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے۔فیچر کے تحت جیسے ہی کسی صارف کو وائس نوٹ موصول ہوگا، اس کے نیچے ایک بار میں صارف کو یہ آپشن دیا جائے گا کہ وہ چاہیں تو اسے تحریر میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔فیچر کو رواں برس کے اختتام تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔