آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان دوسری پوزیشن پر آگیا

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے جس کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں بھارت سے آگے نکل گیا۔حال ہی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز  ہوئی جس کے آغاز سے قبل پاکستان کی رینکنگ پانچویں تھی۔ سیریز میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف  چاروں میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی لیکن پانچواں ون ڈے ہارنے کے بعد قومی ٹیم تیسرے نمبر پر آگئی تھی۔اس کے بعد  آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کا پہلا، بھارت کا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا نمبر تھا جو اب سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد بدل چکا ہے۔اب 11 مئی جو جاری کردہ حالیہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔